پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤ ں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے – وہ تمام افراد خواہ وہ مرد ہوں یا خواتین جو 9 مئی کے روز احتجاج کے لیے اہم سرکاری اداروں کی جانب بڑھے تھے انہیں پکڑا جارہا ہے -کل پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور خاتون ایم پی اے کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا اور آج تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت لایا گیا تھا، ان کی اہلیہ ملاقات کیلئے پہنچیں تو پولیس نے انہیں کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کورکمانڈر (جناح) ہاؤس حملہ کی تفتیش میں مطلوب ہیں۔ رابعہ سلطان کی کورکمانڈر ہاؤس حملے کے دوران موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔ جیو فینسنگ سے رابعہ سلطان کی کورکمانڈر ہاؤس موجودگی ثابت ہوئی۔