سابق کپتان و آل راؤنڈر بسمہ معروف کا کرکٹ چھوڑنے کا اعلان

ان دنوں ویسٹ اندیز کی قومی ویمن ٹیم پاکستان کے دورے پر ہے مگر پاکستان کی ٹیم ویست اندیز کے سامنے بے بس نظر آئی اور تمام میچز بری طرح ہار گئی اب ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا کیونکہ پاکستان کی خواتین ٹیم کی ایک اہم رکن بسمہ معروف نے اچانک کرکٹ چھوڑنے کا غیر متوقع فیصلہ کرلیا اور اس کا اعلان بھی کردیا –
پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی بسمہ معروف نے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہےتفصیلات کے مطاق بسمہ معروف نے 276 بین الااقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو قومی ریکارڈ ہے ، انھوں نے بحیثیت آل راؤنڈر اپنی شناخت بنائی ،بسمہ معروف نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6262 رنز بنائے اور 80 وکٹیں حاصل کیں۔بسمہ معروف نے بیان میں کہا کہ کرکٹ کا یہ سفر یادگار رہا، یہ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی، کھیل کو خیر آباد کہہ رہی ہوں جس سے مجھے بہت پیار ہے ، پی سی بی ، ساتھی کھلاڑیوں ، فیملی اور پر ستاروں نے ہر قدم پر ساتھ دیا۔

Related posts

ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم

9 جولائی 1967:مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے