سابق کپتان اظہر علی آخری ٹیسٹ یادگار نہ بنا سکے ؛پویلین لوٹ کر آبدیدہ ہوگئے

اظہر علی پاکستان کے ان چند کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنھوں نے ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سنچری سکورکی ہے ایسے کھلاڑی کی توقعات ہوتی ہیں کہ وہ اپنا آخری ٹیسٹ ایسے کھیلے جو پوری قوم کو یاد رہے مگر اظہر علی کی قسمت نے اس ساتھ نہ دیا اور وہ آخری ٹیسٹ کی آخری اننگ میں 4 گیندیں کھیل کر بنا کوئی سکور بنائے آؤٹ ہوگئے -انھوں نے پہلی اننگ میں 40 رنز بنائے تھے -10 سال سے زیادہ قومی ٹیم کے ساتھ پاکستان کے لیے 96 ٹیسٹ کھیلنے والے سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم اظہر علی اپنے آخری ٹیسٹ کو یادگار نہیں بنا سکے، انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں بنا کوئی سکور بنائے پویلین واپس لوٹ گئے ۔

دوسرا ٹیسٹ ہارنے پر اظہر علی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا ، انگلینڈ کے خلاف یہ ٹیسٹ ان کا آخری میچ ہے ، جس میں وہ اچھی پرفارمنس نہیں دکھا سکے اور صفر سکور پر آوٹ ہو گئے ہیں،پویلین واپسی پر اظہر علی آبدیدہ ہو گئے، انگلش کھلاڑیوں نے اظہر علی کو ہاتھ ملا کر الوداع کیا، جبکہ پاکستانی ٹیم نے بلے اٹھا کر انہیں گارڈ آف آنر دیا- اس مایوس کن کارکردگی پر اظہر علی خود پر قابو نہ رکھ سکے اور پویلین واپسی پر آبدیدہ ہوگئے اس سے پہلے پریس کانفرنس میں بھی وہ اپنے والدین کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئے تھے –

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے