سابق کمشنر راولپنڈی کو تلاش کرکے عدالت پیش کر نے کا حکم

راولپنڈی میں تعینات کمشنر جنہیں 8 فروری کے الیکشن پر پریس کانفرنس کرنا بہت مہنگا پڑا تھا اب ایک اور مشکل میں پھنستے دکھائی دے رہے ہین ان کے متعلق خیال یہی تھا کہ وہ مارچ میں باہر چلے جائیں گے مگر اب عدالت نے انہیں ایک بار پھر طلب کرلیا ہے –

سابق کمشنر راولپنڈی کیخلاف مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج حاکم خان نے کی۔ عدالت نے پولیس کو آئندہ تاریخ پر سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ کو ہر صورت تلاش کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ راولپنڈی پولیس نے عدالت میں اپنا جواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ سابق کمشنر راولپنڈی مسلسل روپوش ہیں اور اپنے آبائی گاؤں حافظ آباد والے گھر میں بھی موجود نہیں جس پر عدالت نے پولیس کو سابق کمشنر راولپنڈی کو 15 اپریل تک تلاش کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔وکلا نے سابق کمشنر راولپنڈی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے 22 اے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔لیاقت علی چھٹہ نے 8 فروری کے الیکشن کو رگڈ قرار دے دیا تھا جس کے بعد انہین گرفتار کیا تھا تھا پھر وہ چند روز بعد میڈیا پر آئے اور اپنے ہی بیان کی تردید کردی تھی اس کے بعد سے اب تک ان کا کچھ اتا پتا نہیں ہے –

Related posts

عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئیں

فیصل واڈا اور مصطفیٰ کمال کے ساتھ پریس کانفرنس دکھانے والے چینلز بھی پھنس گئے

ملک ایجنسیوں کی مرضی پر چلے گا یا قانون کے مطابق ؛عدالت برہم