سابق کرکٹر اور کپتان سرفراز احمد پر کالج کے گراؤنڈ پر قبضے کا الزام

پاکستان کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین وکٹ کیپر اور پاکستان کو چیمپینز ٹرافی جتانے والے سرفراز احمد آجکل نئی مشکل میں پڑ گئے ہیں کیونکہ ان کے خلاف گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج نارتھ ناظم آباد کی پرنسپل نے سرفراز احمد کرکٹ اکیڈمی پر کالج کے کھیل کے میدان پر قبضے کا الزام لگایا تھا۔عدالت میں ایک زمین پر قبضے کا الزام لگنے کے بعد سماعت جاری ہے اور عدالت اس مسئلے کو افہام و تفہیم سے حل کروانا چاہتی ہے – گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج نارتھ ناظم آبادکے گراؤنڈ پر سرفراز احمد اکیڈمی کے قبضے کے الزام پر سندھ ہائیکورٹ نے سرفراز احمد اکیڈمی اور گرلز کالج کی انتظامیہ کو باہمی رضا مندی سے حل نکالنے کی تجویز دیدی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے وکیل نے گرلز کالج کی جانب سے سرفراز احمد پر لگائے گئے اراضی پر قبضے کے الزامات کو مستردکر دیا ہے ، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے وکیل نے عدالت کے سامنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سخی حسن جمخانہ کا گراؤنڈ سرفراز احمد کو چیمپئنز ٹرافی 2017جیتنے کے بعد  کرکٹ اکیڈمی کے قیام کیلئے اعزازی طور پر دیا گیا تھا، ان پر زمین پر قبضے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے