سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ نگران وزیراعظم کے لیے فیورٹ ؛خاقان عباسی کی چھٹی

کل تک بتایا جارہاتھا کہ خاقان عباسی کو نگران وزیراعظم بنایا جارہا ہے -تمام سیاسی جماعتوں کی خواہش تھی کہ کسی زیرک اور تحمل مزاج سیاست دان کو یہ عہدہ دیا جائے مگر پھر اچانک کسی اور سٹیک ہولڈر کی جانب سے ٹیکنوکریٹ کا نام منتخب کرنے کا مشورہ سامنے آگیا تو سب نے اس پر بھی لبیک کہہ دیا -اب لگتا یہی ہے کہ حفیظ شیخ نگران وزیراعظم بن جائیں گے اور محسن نقوی کی طرح کافی عرصے تک اس ملک پر حکمرانی کریں گے -اور اس دوران معیشت کی بگڑی ہوئی صورتحال کو قابو میں لانے کیا کوشش کریں گے -ان کے ساتھ کسی ریٹارڈ جج کا نام بھی لیا جارہے مگر ان کا نام کیا ہے یہ کسی میڈیا کے ساتھ شئیر نہیں کیا گیا -اس کے علاوہ کوئی اور سرپرائز بھی سامنے آسکتا ہے –

 

 

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لیے سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ اور سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کا نام بھی شارٹ لسٹ ہونے والوں میں شامل ہے۔نجی نیوز چینل کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کے لیے شارٹ لسٹ ہونے والوں میں اسحاق ڈار اور شاہد خاقان عباسی کا نام شامل نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیرخزانہ حفیظ شیخ اور سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کا نام شارٹ لسٹ ہونے والوں میں شامل ہے، منگل یا بدھ تک نگران وزیراعظم کے نام کا فیصلہ ہوجائےگا۔یاد رہےکہ حفیظ شیخ تحریک انصاف کے دور حکومت میں سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ اور پھر وفاقی وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور