سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے گھر چوہدری وجاہت کی گرفتاری کے لیے پولیس نے رات گئے چھاپہ مارا -پولیس سیڑھیاں لگا کر گھروں میں داخل ہوئی مگر وجاہت حسین گھر پر موجود نہیں تھے جس پر پولیس اہل کار واپس لوٹ گئے -اب اس پر چھاپہ مارنے پر پولیس کا موقف بھی سامنے آگیا۔

 

پولیس کاکہناہے کہ کوٹلہ ارب علی خان سول ہسپتال کے نام کی تبدیلی پر جھگڑا ہوا تھا، جس پر تھانہ ککرالی میں مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیاتھا۔پولیس کاکہناہے کہ پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ چودھری وجاہت کی گرفتاری کیلئے مارا گیا ،چودھری وجاہت حسین کیخلاف گجرات کے تھانہ ککرالی میں مقدمہ درج ہے ،جھگڑے کے وقت چودھری وجاہت حسین کے بیٹے موسیٰ الٰہی بھی موجود تھے ۔
پولیس کاکہناہے کہ موسیٰ الٰہی نے مقدمے میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے ،چودھری وجاہت نے تاحال مقدمے میں ضمانت نہیں کرائی ۔اس واقعے کے بعد پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ان کے گھر پر جو چھاپہ مارا گیا اس میں پولیس کی گاڑیوں کے ساتھ کچھ اور گاڑیاں بھی تھیں -پوچھا جانا چاہیے کہ وہ گاڑیاں کس کی تھیں –

Related posts

کچے کا بدنام زمانہ ڈاکو امداد بھیو بھائی نظیر سمیت مارا گیا

احمد فرہاد کی اہلیہ پولیس کی بنائی ایف آئی آر پر دلی رنجیدہ

گنگا رام ہسپتال میں چوری پر پولیس نے عملے کو ہی پکڑلیا