گیلانی ہاؤس کے ترجمان نے بدھ کو بتایا کہ وزارت داخلہ نے سابق وزیر اعظم اور موجودہ سینیٹ اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کو جمعہ اور ہفتہ کو ہونے والی 26 ویں موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت کے لیے روم جانے والی پرواز میں سوار ہونے کی اجازت نہ مل سکی ۔

سابق وزیراعظم 10 ارکان کے وفد کی قیادت کر رہے تھے۔وہ اپنے ہم منصب اور روم کے میئر سمیت اٹلی میں معززین سے ملنے کے لئے روم جانا چاہ رہے تھے ۔ ترجمان یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ انہیں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روکا گیا کیونکہ ان کا نام ای سی ایل میں تھا۔
پیپلز پارٹی نے سینیٹ اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے حکومتی اقدام پر احتجاج کیا۔

سینیٹ میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر شیری رحمان نے کہا کہ گیلانی کی صبح سویرے پرواز تھی لیکن یہ جان کر ایئرپورٹ نہیں گئے کہ ان کا نام ای سی ایل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجرموں کو ملک چھوڑنے کی اجازت ہے ،(ان کا اشا رہ غالبا نواز شریف اور اسحاق ڈار کی طرف تھا) لیکن پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پر پابندیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ مقدمات کا سامنا کر رہے تھے انہیں ای سی ایل سے نکال دیا گیا اور انہیں ملک چھوڑنے کی اجازت دی گئی ، لیکن پیپلز پارٹی کے لیے الگ قانون ہے۔
انہوں نے پوچھا کہ اگر سابق وزیراعظم ای سی ایل میں ہونے کے باوجود ملک سے باہر جا سکتا ہے تو دوسرے کیوں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیلانی بین الاقوامی پارلیمانی یونین کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے پانچ ارکان قومی اسمبلی اور پانچ سینیٹرز کے ساتھ بیرون ملک جا رہے تھے مگر ان کو اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا