سابق وزیراعظم کی جیل میں حالت زار کیا ہے، پکی رپورٹ دیں ؟چیف جسٹس کا انتظامیہ سے سوال

آج پاکستان کی سیاست کا اہم ترین دن تھا اس میں سابق وزیراعظم کے حوالے سے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں سماعتیں ہوئیں اس کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے خط کا جواب دیا اور الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ساتھ عام انتخابات کے حوالے سے ملاقاتیں کیں –
سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ پہلے ہائیکورٹ کو فیصلہ کرنے دیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ہم کیس سنیں گے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے توشہ خانہ کیس کیخلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران کہاکہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو کس حالت میں رکھا گیاہے،اٹارنی جنرل آفس سے کوئی کمرہ عدالت میں موجود ہے؟معاون وکیل نے کہاکہ اس وقت اٹارنی جنرل کمرہ عدالت میں موجود نہیں ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہمیں چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل کی حالت زار بارے آفیشلی جواب دیا جائے ۔

 

 

سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ پہلے ہائیکورٹ کو فیصلہ کرنے دیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ہم کیس سنیں گے۔تاہم ہائی کورٹ میں آج بھی کپتان کی رہائی کے حوالے سے فیصلہ نہ ہوسکا اور سماعت ملتوی کردی گئی جس کے بعد سپریم کورٹ میں بھی سوموار تک سماعت ملتوی ہوگئی –

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم