سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی آج 69ویں سالگرہ منائی جارہی ہے

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کا 69 واں یوم پیدائش منگل کو شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کے دیگر رہنما منگل کو میونسپل سٹیڈیم لاڑکانہ میں کیک کاٹنے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک عوامی اجتماع کا انعقاد کیا ہے۔

پارٹی رہنما اور کارکنان گڑھی خدا بخش بھٹو میں بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہیں۔

Image Source: National Today

بے نظیر بھٹو نہ صرف پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں بلکہ وہ مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم بھی تھیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ میں عوامی اجتماع کریں گے۔ اس موقع پر بے نظیر میونسپل سٹیڈیم میں عوامی اجتماع منعقد کیا جائے گا۔ شام 6 بجے کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں کی پنڈال میں آمد متوقع ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، متعدد وفاقی و صوبائی وزراء اور پارٹی کے اہم رہنما شرکا سے خطاب کریں گے۔

بلاول لاڑکانہ میں پیپلز بس سروس کا آغاز بھی کریں گے۔ اس سلسلے میں ٹرانسپورٹ منصوبے کے لیے دس لگژری بسیں پہلے ہی شہر پہنچ چکی ہیں۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی