سابق وزیراعظم اور سابق وزیر خارجہ اب قیدیوں کا لباس پہنیں گے

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور سابق وزیر خارجہ کو جیل میں دوسرے قیدیوں کی طرح جیل کا لباس بھی پہننا پڑے گا -بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو قیدیوں کے لباس الاٹ کر دیئے گئے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو قیدیوں کے دو، دو لباس فراہم کئے گئے ہیں۔ ایک لباس میلا ہونے پر دوسرا پہنایا جائے گا اور پہلا دھلوانے کیلئے بھجوایا جائے گا۔

بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں 10،10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اڈیالہ جیل حکام نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو جیل کے لباس الاٹ کئے۔کپتان اور نائب کپتان تحریک انصاف کے آج کے فیصلے پر پوری قوم کے دل دکھی ہیں کیونکہ اس سے پہلے کبھی اتنے اہم عہدوں پر رہنے والے سیاسی قیدیوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک نہیں کیا گیا تھا -اب اگر انہیں قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے تو انہیں قیدیوں کی طرخ کام بھی کرنا پڑے گا – تاہم یہ بتایا گیا ہے کہ دونوں اسیران کو ہائی سکیورٹی میں رکھا جائے گا، مشقت کا فیصلہ عدالت کاتحریری فیصلہ ملنے پر ہو گا۔ سینئر جیل افسر کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کسی سابق وزیراعظم کو کسی فیکٹری یا باغیچے میں مشقت نہیں کرائی گئی۔لیکن اس بار پاکستان میں وہ تمام کام ہورہے ہیں جو 75 سال کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے –

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم