رجیم چینج آپریشن کے بعد حکومت نے اپنی پوری توجہ اپنے کیسز معاف کروانے پر مرکوز کردی تھی جس کی وجہ سے عمران خان کو ان پر تنقید کرنے کا موقع مل گیا تھا اور پھر عوام بھی کپتان کے ساتھ کھڑی ہوگئی اور اس کا ووٹ بینک کئی گنا بڑھ گیا -پارلیمنٹ نے بل پاس کیے جس کے بعد ان کے احتساب کا راستہ بند ہوگیا مگر سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ان کی ساری محنت پر پانی پھیر گئے اور ان کے سارے کیسز دوبارہ کھل گئے -احتساب کا عمل شروع ہوتے ہی ان سب کو نیب کی جانب سے ان کے کیسز کھلنے کا حکم نامہ مل گیا جس پر عدالتوں میں عمل درآمد شروع ہوگیا -احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس اور توشہ خانہ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو 24اکتوبر کو طلب کرلیا۔
جعلی بینک اکاؤنٹس کیس اور توشہ خانہ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،سابق صدر آصف زرداری کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں طلب کر لیاگیا جبکہ توشہ خانہ کیس میں آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کیا گیا ہے ، احتساب عدالت نے کہا کہ آصف زرداری اور یوسف گیلانی 24اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں ۔لھتا یہی ہے کہ آنے والے دنوں میں بہت سے اہم شخصیات جیل میں ہوں گی اور انہیں الیکشن سے نااہل قرار دے دیا جائے گا اب اس میں شہباز شریف بھی ہوں گے یا نہیں یہ سب سے اہم سوال ہے –
سابق وزیراعظم اور سابق صدر کو احتساب عدالت کی جانب سے بلاوا آگیا
27