سابق وزیر داخلہ جنہیں کل رات پولیس نے گرفتار کیا تھا آج عدالت میں پیش ہوئے -پولیس نے شیخ رشید کو آصف زرداری کے خلاف بیان دینے کے مقدمے میں گرفتار کیا -پولیس نے عدالت سے 8 روز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی مگر عدالت نے 2 روز کا ریمانڈ دے کر ہفتے کو دوبارہ عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق آصف زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق کیس میں شیخ رشید کو عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پرجج نے استفسار کیا کہ مجھے مقدمہ میں وہ جملہ دکھائیں جہاں دفعہ 120 لگتی ہے۔ پراسیکیوٹر نے کہاکہ شیخ رشید آصف زرداری کے خاندان کیلئے خطرہ پیدا کر رہے ہیں ، شیخ رشید کو دفعات کے مطابق سات سال قید اور جرمانہ ہوسکتا ہے،شیخ رشید نے بیان دیا کہ آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کی،پاکستان میں لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں پر گلے کاٹنے پر آجاتے ہیں۔
شیخ رشید نے عدالت جانے سے قبل موجودہ حکومت کے جلد خاتمے کی پیشن گوئی بھی کی -ان کا کہناتھا کہ 15 فروری کے بعد حالات بدل جائیں گے -انھوں نے الزام لگا یا کہ پولیس نے انکے ملازموں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے گھر کے دروازے توڑ کر قیمتی چیزیں بھی ساتھ لے گئے –