پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے اور عوام میں ان کا پاپولیریٹی گراف روزبروز اوپر جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف پاکستان کے کونے کونے میں الیکشن جیت رہی ہے اور پی ڈی ایم کے لوگ ان حالات کو دیکھ کر پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں-آج پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی ایک اور اہم وکٹ اڑا دی
، سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب وسیم احمد خان پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ۔ وسیم احمد خان نے پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چودھری سے ملاقات کے بعد کپتان کا ساتھی بننے کا فیصلہ کیا ۔ سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے وسیم احمد خان کو پی ٹی کا روائتی مفلر پہنایا اور اس کی تصاویر میڈیا پر شئیر کیں ۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف روز بروز طاقتور ہورہی ہے انھوں نے پی ڈی ایم کو للکارتے ہوئے کہا جنہیں تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق ہے وہ یہ شوق بھی پورا کر لیں ، پی ڈی ایم ٹولے کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست دینگے ۔