سابق راہنما پی ٹی آئی اور بزنس مین علیم خان کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

علیم خان نے پی ٹی آئی جوائن کی تو پورے پاکستان میں ان کی پہچان بن گئی -وہ عمران خان کے بہت قریبی ساتھیوں میں شامل ہوگئے اور پی ڈی ایم ان کو کپتان کی اے ٹی ایم کے ٹائٹل سے یاد کرنے لگے -مگر پھر ان کے خان کے ساتھ اختلافات ہوگئے اور وہ پی ٹی آئی کاساتھ چھوڑ کر مسلم لیگ ن کے ساتھ مل گئے اور انھوں نے ایک چینیل بھی خرید لیا -مگر ان کے ساتھیوں کو سیاست میں شرمناک شکستہوئی اور سوشل میڈیا پر ان کو بہت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد وہ دلبرداشتہ ہوگئے اور کل انھوں نے اس بات کا اعلان کردیا کہ اب وہ سیاست کو خیرباد کہہ دیں گے –

گزشتہ روز ہونیوالی ہائوسنگ ایکسپو میں تقریر کے دوران علیم خان کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنے سے قبل لوگ مشورہ دیتے تھے کہ اچھے بزنس مین سیاست سے دور رہتے ہیں اور برے کام سے دور رہنا چاہیے، اب لگتا ہے وہ ٹھیک مشورہ دیتے تھے، اب اس شوق سے توبہ کر لی ہے، اب کاروبار کےذریعے ملکی ترقی میں حصہ لوں گا، پارک ویوکے پراجیکٹ کو دیکھوں گا۔

انہوں نے کہاکہ سی ڈی اے کو دبئی طرز کی ہائی رائز بلڈنگ بنانی چاہئیں،کسی ملک کی ترقی دیکھنی ہو تو وہاں کرینوں کی تعداد کو گن لیں، جتنی زیادہ کرینیں کام کررہی ہونگی وہاں اتنی ہی زیادہ ترقی ہورہی ہوگی، دنیا کی دو تہائی کرینیں دبئی میں کام کررہی ہیں ۔علیم خان اب دبئی کی طرز کی تعمیرات پاکستان میں کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں -مگر ابھی پاکستان کی معیشت اس قابل نہیں کہ انہیں حکومت کی جانب سے کسی قسم کا ریلیف مل سکے البتہ حکومت انہیں بہت اہم علاقوں میں جگہیں ضرور مہیا کرسکتی ہے جہاں وہ اپنا یہ پراجیکٹ شروع کرسکتے ہیں –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی