سابق خاتون امریکی ریسلر ٹیمی سائچ کو کار حادثے کے جرم میں 17 سال قید کی سزا

سابق امریکی ریسلر ٹیمی سائچ کو کار حادثے کے جرم میں 17 سال قید کی سزا سنا دی گئی، کار حادثے میں 75 سالہ شخص کی موت واقع ہوئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جب عدالت میں جج نے ٹیمی سائچ کو سزا سنائی تو وہ پریشان دکھائی دیں جس کے بعد انہیں کمرۂ عدالت سے باہر لے جایا گیا، سابق ریسلر کی گاڑی ریاست فلوریڈا میں 2022ء میں ٹریفک سگنل پر کھڑی گاڑی سے ٹکرائی تھی -جس کی وجہ سے ایک شخص کی جان چلی گئی تھی جس کے بعد ان کا لائسنس بھی مستقل طور پر منسوخ کر دیا گیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیمی سائچ نے آبدیدہ ہو کر اس حادثے پر معافی بھی مانگی ہے۔تاہم دنیا میں قانون پر عمل کرنا سب پر لازم ہے -دنیا کی مہزب اور ترقی یافتہ قومیں اسی لیے ہم سے بہت آگے ہیں کہ وہاں کی عدالتیں فیس دیکھ کر نہیں کیس دیکھ کر فیصلے دیتی ہیں –

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی