سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ ” ایوانا ” انتقال کرگئیں

ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ اہلیہ ایوانا 73 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کر گئیں.ان کی ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ 1977 میں شادی ہوئی تھی جو 1992 تک قائم رہی

امریکی میڈیا کےمطابق ایوانا کی موت نیویار ک میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں ہوئی۔ ایمرجنسی سروس کو ایوانا کے دل کے دورے کی اطلاع مقامی وقت کےمطابق دن ساڑھے بارہ بجے دی گئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پہلی اہلیہ کی موت پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے -ایوانا سے علیحدگی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری شادی مارلہ میپل اور پھر میلینیا تیسری شادی کرلی تھی

Related posts

ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم

9 جولائی 1967:مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی

پاکستان کی معروف خاتون شیف ناہید انصاری آپا انتقال کر گئیں