سابق آرمی چیف پر تنقید : پیمرا نے آفتاب اقبال کے ٹی وی شو پر پابندی عائد کر دی

پاکستان میں چند صحافی ایسے ہیں جو کھل کر عمران خان کی حمائیت کرتے ہیں اور ان کی بات کو سچ مانتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ صرف کپتان ہی اس مشکل صورتحال میں پاکستان کی ڈوبتی نیا کو بھنور سے نکال سکتا ہے ان میں عمران ریاض سر فہرست ہیں اس کے علاوہ رانا عظیم سمیع ابراہیم صابر شاکر اور کئی ایسے سینئر صحافی ہیں جو نیشنل ٹی وی پر بیٹھ کر کپتان کے فیصلوں کی حمایت اور حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں ان ہی میں سے ایک نام آفتاب اقبال کا بھی ہے انھوں نے اپنے پروگراموں اور ٹویٹس میں حکومت پر اتنی تنقید کی کہ پیمرا نے ان کا پروگرام ہی بند کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا –

 

 

 

پیمرا نے معروف صحافی آفتاب اقبال کے ٹی وی شو پر پابندی عائد کر دی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اپنا شو آف ایئر کیے جانے پر آفتاب اقبال نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا ہے کہ ”پیمرا حکومت کا آلہ کار بن چکا ہے جو منصفانہ تنقید بھی برداشت نہیں کر سکتی۔ میرا طنز و مزاح پر مبنی پروگرام بھی آف ایئر کر دیا گیا ہے۔ “

 

آفتاب اقبال اپنی ٹویٹ میں مزید لکھتے ہیں کہ ”کیا یہ واقعی جمہوریت ہے یا مسولینی کے فاشسٹ اٹلی سے بھی بدتر ہے۔ میں اس غیرقانونی اقدام کو ہر فورم پر چیلنج کروں گا۔“رپورٹ کے مطابق پیمرا کی طرف سے شو آف ایئر کیے جانے کی تاحال کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی ہے۔

Related posts

فواد چوہدری نے شاہد آفریدی کو ” ڈفر ” قرار دے دیا

لاہور کے کئی علاقوں میں ہر گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ؛نجی چینل کا دعویٰ

سائفر کیس میں کپتان اور نائب کپتان کی سزا معطلی پر رانا ثنا اللہ کا ردعمل