عامر لیاقت حسین اپنے رمضان شو کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں بستے تھے لوگ ان کی رمضان نشریات کا سارا سال انتظار کرتے تھے وہ اچھے مقرر ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے نعت خوان بھی تھے ، مگر پھر ان کی زندگی میں ایسے دردناک موڑ آئے کہ ان کی زندگی ہی بدل گئی اور وہ وقت سے بہت پہلے اس دنیا سے اچانک رخصت ہوگئے مگر شوبز سے تعلق رکھنے والے لوگ اور ان کے پرسستار انہیں آج بھی یاد کرتے ہیں –
کراچی (انٹرنیوز) نامور ٹی وی میزبان عامر لیاقت مرحوم کو ان کی سابق اہلیہ بشری اقبال نے ماہ رمضان کی آمد پر خوبصورت کلام پڑھ کر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نامور ٹی وی میزبان، وسکالر عامر لیاقت مرحوم کو ان کی سابق اہلیہ بشری اقبال نے ماہ رمضان کی آمد پر خوبصورت کلام پڑھ کر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔بشری اقبال نے مرحوم کی پرانی تصاویر کی مدد سے نعتیہ کلام کی ویڈیو بنائی ہے جس کے آغاز میں انہوں نے سابق مرحوم شوہر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے چند اشعار پڑھے ۔ویڈیو کوانسٹاگرام اکائونٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے بشری نے لکھا میں اپنی طرف سے رمضان ٹرانسمیشن کے علمبردار مرحوم عامر لیاقت حسین کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہوں۔