عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں بری کیے جانے کے فیصلے پر رانا ثناللہ کا ردعمل سامنے آگیا انھوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دے دیا – وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سائفر کیس میں عمران خان کی بریت بنتی ہی نہیں تھی۔ اگر شک کا فائدہ ملزم کو ہی دیا جانا ہے تو ججوں کو کہیں بھی شک ہوسکتا ہے، ملزم کو شک کی بنیاد پر دو جمع دو چار کیس میں بھی بری کردیا جانا پورے نظام عدل کا بھٹہ بٹھانے کے برابر ہے۔سائفر کیس کو واپس بھیج دینا چاہیے تھا ، عمران خان کی بھول ہے کہ وہ طاقت سے سب کو بلڈوز کردے گا، اسٹیبلشمنٹ عمران خان کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کرے گی۔لیکن انھوں نے اس بات کا تزکرہ نہیں کیا کہ عدالت نے جب سائفر منگوایا تو اسے عدالت میں پیش کیوں نہیں کیا گیا –
سائفر کیس میں کپتان اور نائب کپتان کی سزا معطلی پر رانا ثنا اللہ کا ردعمل
19
previous post