سپریم کورٹ نے سائفر کی تحقیقات کے لیے دائر ہونیوالی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں، اپیلوں کی سماعت 22فروری کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سائفر کی تحقیقات کے لیے دائر اپیلوں پر 22 فروری کو ان چیمبر سماعت کریں گے۔
مزید پڑھیں: https://t.co/7HqWB0DvKs pic.twitter.com/aFzSn06hfa— Geo News Urdu (@geonews_urdu) February 20, 2023
ایڈوکیٹ ذوالفقار بھٹہ، سید طارق بدر اور نعیم الحسن نے عمران خان کی حکومت کو مبینہ طور پر امریکی سازش کے ذریعے ختم کرنے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں۔ جسٹس سردار طارق مسعود نے سائفر کی تحقیقات کیلئے دائر اپیلیں سننے سے معذرت کرتے ہوئے واپس چیف جسٹس کو بھجوائی تھی۔رجسٹرارسپریم کورٹ کی جانب سے درخواستوں پر مختلف اعتراضات عائد کردیئے گئے تھے، درخواست گزاروں نے رجسٹرار کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔