پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک بار پھر پاکستانی قوم سے خطاب کیا اور ایک بہت خوفناک سازش کا بتایا -عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت کو اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ آج یا کل زمان پارک میں آپریشن کیا جائے گا۔ سازش کی تفصیل بیان کرتے ہوئے انھوں نے الزام عائید کیا کہ میرے خلاف آپریشن کے دوران پانچ پولیس اہلکاروں کو مار کر مجھے مرتضی بھٹو کی طرح قتل کرنے کا منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت خوف کا شکار ہے اور ہمیں ہر صورت راستے سے ہٹانے چاہتے ہیں ، حکومت اس مقصد کے حصول کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے , انھوں نے حکومت کو کبردار کیا کہ اس ساری صورتحا ل پر ہیومن رائٹس کمیشن اور عالمی اداروں کو خط لکھیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں ملک میں انتخابات کا اعلان ہوچکا ہے اور یہ لوگ مجھے مقدمات میں الجھانا چاہتے ہیں تاکہ میں الیکشن مہم نہ چلا سکوں، ہمارے کارکنوں کے خلاف تاریخ کا بدترین کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تمام تر مظالم کے باجود عوامی سپورٹ دن بدن بڑھ رہی ہے کیونکہ اب حالات بدل چکے ہیں ،آج قوم ماضی کی نسبت زیادہ سمجھ دار ہے۔