زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ سے ڈی آئی جی آپریشنز زخمی

آج ایک بار پھر پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے زمان پارک پہنچی تو کارکن ایک بار پھر راستے میں حائل ہوگئے -پولیس اور کارکنوں کے درمیان کئی گھنٹے سے جھڑپیں جاری ہیں-پولیس نے کاروائی شروع کی تو کپتان کے جوشیلے نوجوان بپھر گئے اور پولیس پر جوابی حملے اور پتھراؤ شروع کردیا – زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ سے ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آبادشہزادبخاری زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد انتظامیہ نے حالات کنٹرول کرنے کے لیے رینجرز طلب کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق زمان پارک میں عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور اور اسلام آباد پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری ہے ، پولیس کوپی ٹی آ ئی کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے ، کارکنان کی جانب سے مزاہمت کے بعد پولیس نے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال شروع کردیا پولیس جب عمران خان کے گھر کے مرکزی دروازے پر پہنچی تو مظاہرین نے پولیس کے جوانوں پر ڈنڈوں سے حملہ کردیا -۔ زمان پارک کے گیٹ کے قریب کارکنان کے پتھراؤ سے ڈی آئی جی آپریشنز زخمی ہوگئے ،جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔اب اطلاعات ہیں کہ پولیس نے رینجرز کو بھی طلب کرلیا ہے اور ایک بار پھر پولیس نے کپتان کے گھر پر شیلنگ شروع کردی ہے -رانا ثنااللہ کا ٹی وی چینل پر بیان آیا ہے کہ آج ہر صورت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا –

Related posts

کچے کا بدنام زمانہ ڈاکو امداد بھیو بھائی نظیر سمیت مارا گیا

احمد فرہاد کی اہلیہ پولیس کی بنائی ایف آئی آر پر دلی رنجیدہ

گنگا رام ہسپتال میں چوری پر پولیس نے عملے کو ہی پکڑلیا