لگتا ہے پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے درمیا ن برف پگھلنا شروع ہوگئی – شہباز حکومت کے خاتمے کے بعد زرداری اور نواز کے درمیان پہلی بار رابطے سے لگتا ہے کہ تحریک انصاف کی مقبولیت نے ایک بار پھر مخالف جماعتوں کو مل کر بلے کے ساتھ مقابلے پر مجبور کردیا –
لندن سےواپسی کے بعد پہلی مرتبہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان جلد ملاقات کرنے پر اتفاق ہوا ہے ، دونوں رہنما نے ریاست کو بچانے کے لیے مل کرچلنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے.اس موقع پر پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے نواز شریف کو وطن واپسی پر مبارک باد پیش کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے معاشی مشکلات اور عوام کو ریلیف دینےکے لیے اہم فیصلےکرنے پر بھی اتفاق کیا۔اس سے پہلے پیپلز پارٹی نواز شریف کی جماعت پر سخت تنقید کررہی تھی اور فوج پر الزام تراشی کررہی تھی کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جارہا ہے اور تمام تر مہربانیاں اس شخص پر کی جارہی ہیں جو ملک چھوڑ کر بھاگ گیا تھا -ایسا لگتا ہے کہ ایک بار پھر 13 جماعتی اتحاد مل کر تحریک انصاف کے خلاف میدان میں اترے گا –
زرداری اور نواز کے درمیان پہلی بار رابطہ ؛مل کر الیکشن لڑنے کا امکان
20