ریڈ لائن کراس ہوگئی: خان کی گرفتاری پر تحریک انصاف کے بپھرے کارکن سڑکوں پر آگئے

عمران خان کی گرفتاری پر تحریک انصاف کے کارکن ملک بھر میں سڑکوں پر نکل آئے -جس کے بعد شاہراہیں بند کردی گئی -تحریک انصاف کے مشتعل کارکن حکومت اور فوج پر برس پڑے اور کارکنان نے حکومت کو بتادیا کہ اگر عمران خان کو آج رہا نہیں کیا گیا تو تحریک انصاف کے سپورٹرز پورا پاکستان بند کردیں گے کیونکہ عوام کا خیال ہے کہ عمران خان پر تمام مقدمات غیر قانونی ہیں اسی لیے انھوں نے طاقتور حلقوں سے کہا تھا کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے اسے کراس نہ کیا جائے مگر حکومت نے یہ ریڈ لائین ہائی کورٹ کے اندر جاکر کراس کردی جس پر نہ صرف عوام بلکہ چیف جسٹس کا ری ایکشن بھی آیا –
سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے لاہور کے مختلف علاقوں میں سڑکیں بلاک کرکے احتجاج کیا جارہا ہے .

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں جوہر ٹاؤن ، ٹاؤن شپ ، جی پی او چوک ، فیصل ٹاؤن ،شنگھائی پل فیروز پورروڈ، پیکو روڈ، اکبر چوک ، لبرٹی مارکیٹ، مسلم ٹاؤن ، زمان پارک ، ٹھنڈی سڑک اور اچھرہ پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے ۔

مال روڈ پر چی پی او چوک میں پولیس کی جانب سے متاثرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا ۔مگر مظاہرین ڈٹے رہے بلکہ اس پر ری ایکشن کے طور پر انھوں نے کینٹونمنٹ کی جانب رخ کرلیا –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی