ریڈ زون میں داخل ہونے والوں کا پھینٹا لگےتوقوم گلہ نہ کرے : راناثنااللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کو خدشہ ہے کہ پرامن کے لبادے میں پاکستان تحریک انصاف والے الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہوسکتے ہیں انہیں کل دفتر کے سامنے احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی، انھون نے احتجاج کرنے والے افراد کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ریڈ زون میں کسی نے داخل ہونے کی کوشش کی تو پھر گلہ نہیں کرنا ۔ 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں کسی کو احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ روکنے کے لیے وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر ریڈ زون میں احتجاج پر پابندی عائید کر رکھی ہے۔

انہوں نے پبلک سے بھی گلہ کرتے ہوئے کہا کہا کہ پی ٹی آئی والےریڈ زون کے اندر داخل ہونے کی کوشش نہ کریں، الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی اجازت نہیں ہے، پی ٹی آئی کل احتجاج کے نام پر انتشار پھیلانا چاہتی ہے، انھوں نے پاکستانی قوم سے بھی گلہ کیا کہ احتجاج کرنے والوں کو روکنے کے لیے ٹیئر گیس کے استعمال کو بھی پھر آپ ظلم اور بربریت سمجھتے ہیں

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی