ریڈیو پاکستان نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے ہنگامی “ایس ایم ایس 4471” سروس اور خصوصی ٹرانسمیشن کا آغاز کر دیا

ریڈیو پاکستان نے سیلاب سے متاثرہ افراد اور ان کی مدد کے خواہشمندوں سمیت لائیو کال کرنے والوں کے لیے ہنگامی ایس ایم ایس سروس اور خصوصی ٹرانسمیشن کا آغاز کیا ہے۔
سیلاب سے متاثرہ افراد جنہیں کسی بھی قسم کی مدد کی ضرورت ہے وہ ریڈیو پاکستان کی ایس ایم ایس سروس ‘4471’ پر اپنے پیغامات بھیج سکتے ہیں۔

Image Source: RN

یہ اقدام وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی فوری امداد اور بحالی کے لیے کیا گیا ہے۔
اس سے قبل ریڈیو پاکستان کے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد اور ملک بھر کے دیگر تمام نشریاتی اداروں میں سیلاب ریلیف سیل قائم کیے جا چکے ہیں تاکہ وہ جاری امدادی سرگرمیوں میں اپنا موثر اور فعال کردار ادا کر سکیں۔

Related posts

شہباز شریف کی اہلیہ کی تعزیت کے لیے اسفند یارو لی کی رہائش گا ہ آمد

نیپال کی ششما دیوی لیاقت پور کےایوب سے شادی کے لیے پاکستان پہنچ گئی

کراچی کے علاقےلیاری میں ہوائی فائرنگ سے میٹرک کلاس کا طالب علم نشانہ بن گیا ؛شادی کے دن گھر میں صف ماتم بچھ گئی