ریڈیو اور ٹی وی کے معروف اداکار نثار قادری راولپنڈی میں انتقال کر گئے

ریڈیو، ٹی وی اور سٹیج کے معروف اداکار نثار قادری 82 برس کی عمر میں راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔نثار قادری کی نماز جنازہ آج عیدگاہ گراؤنڈ چکلالہ میں ادا کی جائے گی۔انھوں نےجو بھی کردار کیا وہ امر ہوگیا اپنی خوبصورت آواز اور منفرد ڈائیلاگ ڈیلیوری کی بنا پر 80 اور 90 کی دہاائی میں ان کا شمار چوٹی کے اداکاروں میں ہوتا رہا –

نثار قادری کچھ عرصہ سے بیمار تھے، انہوں نے سوگواران میں بیوہ، 2 بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔ نثار قادری نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے 1966ء میں کیا تھا اور انہیں 2016 ان کی خدمات پر صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔محمد قوی خان اور شکیل کے بعد یہ تیسرا بڑا نام ہے جو ہم سے اس سال جدا ہوا –

Related posts

سلمان خان نےکس اداکارہ کے انکار کے بعد کبھی شادی نہیں کی ؟

معرف پاکستانی اداکار فواد خان کی 8 سال بعد بالی ووڈ فلم میں واپسی

اداکارہ سنگیتا کو بھی 60 ہزارر وپے کا بل آ گیا ؛20 ہزار بل ؛40 ہزار ٹیکس