ریما خان نے عمر شریف کے علاج کے حوالے سے اپنے شوہر کا شکریہ ادا کر دیا

پاکستان کی معروف اداکارہ ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب نے سینئر کامیڈین عمر شریف کے علاج کے لیے حامی بھر لی۔ جس پر اداکارہ ریما خان نے اپنے شوہر کی تعریف کر دی۔

Image Source: Facebook

فیس بک پر اداکارہ ریما خان نے عمر شریف کے ہمراہ اپنی تصویر  شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ لگائی ہے  اور سینیئر اداکار کے علاج کی حامی بھرنے پر اپنے شوہر کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

ریما خان نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے  کہ عمر شریف برصغیر کے ایک معروف مزاحیہ اداکار اور ہمارے وقت کے لیجنڈ اداکار ہیں۔ وہ ہمیشہ دوسروں کو ہنسانے اور مسکرانے کے لیے بے حد محنت کیا کرتے تھے، آج یہ سن کر پریشان ہوں کہ وہ شدید بیماری کے باعث درد اور تکلیف کا شکار ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ مجھے اپنے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب پر فخر ہے جنہوں نے عمر شریف کے اس انتہائی محتاط  پروسیجر کے لیے حامی بھری اور امریکا منتقلی کے انتظامات میں ان کے اہل خانہ کی بھی مدد کررہے ہیں۔

ریما خان نے اپنی پوسٹ میں  ڈاکٹر طارق شہاب سے درخواست کی ہے  کہ  وہ عمر شریف کو اس بیماری سے صحتیاب ہونے میں ہر ممکن مدد فراہم کریں۔

اداکارہ ریما نے  لکھا ہے کہ  وہ دعا گو ہیں کہ  اللہ عمر شریف کے علاج کے لیے میرے شوہر کے ہاتھ میں شفا دے۔

عمر شریف دل کے مرض سے لڑ رہے ہیں۔

اداکار عمر شریف کی طبیعت پچھلے  کچھ عرصے سے ناساز ہے۔ ان کے بیٹے جواد عمر کے مطابق عمر شریف دِل کے عارضے میں مبتلا ہیں ۔علاج جاری ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے بھی  عمر شریف کے علاج سے متعلق میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیاہے  جس نے اداکار کو  بیرون ملک بھجوانے کے حوالے سے فیصلہ کیا۔

مزید برآں سندھ حکومت نے علیل اداکار عمر شریف کو امریکا لے جانے کے لیے ائیر ایمبولنس کا بندوبست کردیا ہے جبکہ عمر شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کے حوالے سے خبر یہ ہے کہ انہیں آج ویزا مل جائے گا۔

Image Source: Dunya News

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے