ریحانہ ڈار خواجہ آصف کے مدمقابل الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار

ملک میں 8 فروری کو ہونے والے الیکشن میں جن 10 حلقوں پر عوام کی نظر ہوگی ان میں سے ایک سیالکوٹ کا حلقہ بھی شامل ہے جس میں نون لیگ کے خواجہ آصف کے مقابلے میں سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار الیکشن میں حصہ لیں گی -اب تک ان کی شمولیت غیر یقینی تھی مگر آج اس کا فیصلہ ہوگیا او رلاہور ہائیکورٹ نے سابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔

انہوں نے این اے 71 اور پی پی 46 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، ان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف نصیر احمد نامی شخص نے درخواست دائر کی تھی۔ جس پر عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنا یا ۔عثمان دار کے ٹی وی پر آنے کے بعد ان کی والدہ کی جانب سے جاری کیے گئے کلپ نے ان کو پورے ملک میں مقبول کردیا تھا اور لوگوں نے عمران خان اور تحریک انساف کو مشورہ دیا تھا کہ ریحانہ ڈار کا خواجہ آصف کے مقابلے میں کھڑا کیا جائے -تحریک انصاف نے لوگوں کی اس بات کو مان کر ریحانہ ڈار کو پی ٹی آئی کی ٹکٹ جاری کردی تھی –

Related posts

عطا تارڑ اور الیکشن کمیشن کو 22 جولائی تک اوریجنل فارم جمع کروانے کا حکم

ضمنی الیکشن میں جے یو آئی تحریک انصاف کو سپورٹ کرے گی؛فواد چوہدری

الیکشن کمیشن سے بھی مخصوص نشستیں معطل کر نے کا نوٹیفکیشن جاری