عمران خان کی سابقہ اہلیہ جو عمران خان کے خلاف کھل کر بولتی ہیں آج انھوں نے عمران خان کے بارے میں تو کوئی بات نہیں کی البتہ اپنے پرستاروں کو یہ خوشخبری سنائی کہ وہ تیسری بار اپنا گھر بسانے جارہی ہیں –
ریحام خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو تیسری شادی کی خوشخبری سنائی ۔ریحام خان کی جانب سے شادی کے باقاعدہ اعلان کے بعد ان کے فالورز کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔ ریحام نے اوورسیز پاکستانی مرزا بلال بیگ سے تیسری شادی کی ہے جو
اس وقت 36 سال کے ہیں اور امریکہ میں رہائش اختیار کیئے ہوئے ہیں – مرزا بلال ایک کارپوریٹ پروفیشنل ہیں اور اس سے قبل دو مرتبہ شادی کر چکے ہیں اور گزشتہ شادی سے ان کا ایک بچہ بھی ہے ، مرزا بلال کی بھی ریحام خان سے تیسری شادی ہے ۔اس کے علاوہ شو بز سے بھی وابستہ رہ چکے ہیں –