ریاست 9 مئی میں ملوث افراد کو وارننگ دے کر معاف کردے ؛علی محمد خان

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان جو خود بھی 9 مئی واقعات کے سبب جیل کاٹ چکے ہیں آج انھو ں نے پاکستان کی عسکری قیادت سے ایک اور مطالبہ کردیا ان کا کہنا تھا کہ ریاست تمام گرفتار کارکنوں کو تنبیہ کرکے معاف کردے ۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران علی محمد خان نے کہا کہ عمران کان کے دور حکومت میں وزیر بننے والے ممبران قومی اسمبلی مراد سعید اور شہریار آفریدی کو بھی الیکشن لڑنے کا موقع دیا جائے۔ان رہنماؤں نے ہمیشہ ریاستی اداروں کے دفاع کی بات کی ہے اور پاکستان زندہ باد کہا ہے۔انھوں نے ایک گلہ بھی کیا ان کا کہنا تھا کہ نئی انتخابی حلقہ بندیوں میں میرے حلقے سے میرا گاؤں نکال دیا گیا ہے۔پی تی ائی کے پریس کانفرنس کرکے یا سیاست چھوڑنے والے سیاست دانوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی پارٹی چھوڑ کر جانا چاہتا ہے تو وہ اپنی مرضی سے جائے ان کا پارٹی سے کوئی تعلق واسطہ نہیں رہے گا مگر ، جو اپنی مرضی سے نہیں گیا تو ان کی واپسی کا طریقہ کار بانی پی ٹی آئی طے کریں گے۔جس طرح انوار الحق کاکڑ صاحب نگراں وزیراعظم ہیں، اُسی طرح نگراں چیئرمین گوہر خان ہیں۔ان کا مطلب تھا کہ الیکشن کے بعد یہ دونوں اپنے اپنے عہدے سے خود ہی فارغ ہوجائیں گے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی