نیب کیسز کھلنے کے بعد سابق صدر اور وزیراعظم کے ساتھ ساتھ مریم اورنگزیب بھی نیب کے راڈار پر آگئیں ان کے کیسز بھی کھل گئے اور اب انسداد دہشتگردی عدالت نے انتشار انگیز گفتگو کے مقدمہ میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو 14اکتوبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔مریم اورنگزیب ماضی میں پاکستان کی عدلیہ سمیت بہت سے اداروں کے خلاف کھل کر بات کرتی رہی ہیں جس کی وجہ سے اب ان کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے –
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں انتشار انگیز گفتگو پر مقدمہ کی سماعت ہوئی، انسداددہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی،عدالت نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف سمیت دیگر کیخلاف کیس کی سماعت 14اکتوبر تک ملتوی کردی اور مریم اورنگزیب سمیت دیگر کو دبارہ طلب کرلیا۔