کراچی میں راہزنی کی وارداتیں ہونا روزمرہ کا معمول ہے مگر بعض لوگ ایسے جرم کرتے ہیں جس سے پورے علاقے میں خوف وہراس پید ہوجاتا ہے ایسے افراد کے خلاف تفتیشی ٹیمیں تشکیل دے کر ان کو قابو کیا جاتا ہےاور عدالتیں ایسے مجرموں کو مثالی سزا دیتی ہیں تاکہ لوگ سبق حاصل کریں اور اس طرح کی حرکات سے باز رہیں
اسی طرح کے ایک کیس کی انسداددہشتگردی عدالت میں لیاری میں رکشہ درائیور بن کر شہریوں کو لوٹنے کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم وسیم عثمان کو 20 سال قید کی سزا سنا دی ،عدالت نے ملزم سے برآمد رکشہ اور اسلحہ سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیدیا۔