روس کے کنسرٹ ہال میں فائرنگ ؛ 93 افراد ہلاک ، سینکڑوں زخمی

ابھی روس کے حالیہ انتخابات کے بعد ملک بھر مین پیوتن کے حامیوں کی جانب سے جیت کا جشن جاری تھا کہ ماسکو میں ایک بہت بڑا دہشت گرد واقعہ رونما ہوگیا -روس کے دارالحکومت ماسکو کے کنسرٹ ہال میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 93 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق خودکار اسلحے سے لیس کم از کم 3 حملہ آوروں نے سٹی ہال میں گھس کر فائرنگ اور دھماکا کیا۔دھماکے سے کنسرٹ ہال میں آگ لگ گئی، دھماکے کے باعث کنسرٹ ہال کی چھت گرنے سے لوگ دب گئے۔ یہ واقعہ رات کو اس وقت پیش آیا جب ہال لوگوں سے بھرا ہوا تھا، آگ لگنے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے گر جانے کا شدید خطرہ موجود ہے ۔فائر فائٹرز اور سیکیورٹی اہلکار متاثرین کو عمارت سے باہر نکالنے کے لیے کوششیں کررہے ہیں، جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔روس کےمقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت عمارت میں 6000 سے زائد افراد موجود تھے، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔ دہشتگردی کے بعد ماسکو سمیت مختلف علاقوں میں تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروا نے کہا ہے کہ اس دہشتگردی میں جو بھی ملوث ہو، اقوام متحدہ، اسکا سیکریٹریٹ، سیکریٹری جنرل اور تمام رکن ممالک پر لازم ہے کہ وہ اس خونیں دہشتگردی کی غیرمشروط مذمت کریں۔یو این سیکریٹری جنرل کے دفتر کی جانب سے فائرنگ کے واقعہ پر صرف افسوس کا اظہار کیا گیا ہے مزمت سامنے نہیں آئی ۔اب اس پر روس کے بدترین دشمن یو کرین کا موقف بھی سامنے آیا ہے . یوکرین نے ماسکو میں ہونے والے حملے سے مکمل لا تعلقی کا اظہار کیاہے ، صدارتی ایڈوائزر میں کہا گیا ہے کہ ماسکو کنسرٹ ہال پر حملے سے یوکرین کا کوئی تعلق نہیں ہے، ہماری جنگ صرف روس اور اس کی افواج کے ساتھ ہے۔ ہم عوام کو ٹارگٹ کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے البتہ روسی افواج کے ساتھ ہماری جنگ جاری رہے گی ۔

Related posts

لاہور کے علاقے فیصل ٹآؤن میں پولیو ٹیم پر مچھر مار سپرے سے حملہ

بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر خالد مگسی کی گاڑی پر فائرنگ

آسٹریلوی وزیراعظم کی پاکستانی سیکیوریٹی گارڈ ز کی بہادری کی تعریف