روس کے خلاف پوسٹ لگانے والی خاتون صحافی کو 6 سال قید سنادی گئی

اپنے ہی ملک میں اپنی ہی فوج اور پیوٹن پر تنقید روسی صحافی ماریا کو مہنگی پڑگئی -ان کے پروگرام کے بعد ان کو قید کردیا گیا پھر ان کا مقدمہ روس کی عدالت کو بھجوادیا گیا – جس پر عدالت نے ماریا کو قصور وار ٹھرا کر فرد جرم عائید کردی –

 

خاتون صحافی کو یوکرین میں ماسکو کے حملے پر تنقیدی پوسٹ کرنے پر چھ سال قید کی سزا سنادی گئی ۔ بڑے جرائم کی تحقیقات کرنے والی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا کہ 44 سالہ ماریا پونومارینکو کو ماسکو کی فوج کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے پر سزا سنائی گئی۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ نئی قانون سازی کے تحت ہائی پروفائل فیصلوں کی سیریز کا تازہ ترین فیصلہ ہے۔ اس قانون کے بارے میں ناقدین کا کہنا ہے کہ اسے یوکرین میں فوجی مداخلت پر تنقید کو مجرمانہ بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ صحافی کو شہر برنول میں سزا سنائی گئی ہے۔ وہ رس نیوز ویب سائٹ کے لیے کام کرتی تھی۔

Related posts

نیا اے سی 12 دن چلایا ؛بل 60 ہزار آگیا ؛ریحام خان تپ گئیں

بابر اعظم کے بعد وہاب ریاض نے بھی مبشر لقمان کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دے دیا

امریکہ میں پاکستانی انتخابات کی تحقیقات کی قرارداد ’ ہماری بڑی کامیابی‘ ہے:شہباز گل