چند روز قبل روس کے فوجیوں پر یوکرینی افواج نے حملہ کیا تھاجس میں 80 سے زائید روسی فوجی مارے گئے تھے اب روس نے اس کا جواب دیا اور یوکرین کے فوجی ٹھکانوں پر میزائل داغ دیے جس میں سینکڑوں یوکرینیوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے -روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس نے مشرقی یوکرین میں یوکرینی افواج کی رہائش گاہوں پر دو عمارتوں پر ایک بڑے راکٹ حملے میں 600 سے زیادہ یوکرینی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یوکرین کی جانب سے روسی دعوے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس حملے کی تردید کی گئی ، ۔ خبر ایجنسی روئٹرز کا کہنا ہے کہ وہ فوری طور پر وزارت دفاع کے دعوے کی تصدیق نہیں کر سکے-
تاہم روس کی وزارت دفاع ن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کرماتورک میں عمارتوں پر حملہ اس سال کے شروع میں ماسکو کی افواج کے زیر کنٹرول ڈونیٹسک علاقے کے ایک حصے میں ماکیوکا میں روسی بیرکوں پر ایک مہلک یوکرینی حملے کا بدلہ تھا جس میں کم از کم 89 فوجی مارے گئے تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ انھوں نے جس عمارت کو نشانہ بنا یا ہے اس میں 700 سے زیادہ یوکرینی فوجی ایک ہاسٹل میں اور 600 سے زیادہ دوسرے ہاسٹل میں مقیم تھے۔ وزارت دفاع نے کہا کہ ‘یوکرینی فوج کے ان عارضی تعیناتی مقامات پر بڑے پیمانے پر میزائل حملے کے نتیجے میں 600 سے زیادہ یوکرینی فوجی ہلاک ہو گئے’