روس نے یوکرین کے مشہور شہر ماریوپول پر مکمل قبضہ جمالیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماسکو کے حکام کا کہنا ہے کہ ماریوپول شہر کے ازووسٹل اسٹیل پلانٹ کا دفاع کرنے والے یوکرینی فوجی ہتھیار ڈال چکے ہیں اور روس نے اب پورے شہر پر قبضے کا اعلان بھی کردیا ہے – میڈیا کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کے روسی افواج کی جانب سے اسٹیل پلانٹ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے کئی ماہ سے کوششیں جاری تھیں تاہم مزاحمت کرنے والے فوجیوں نے پلانٹ کے اندر محفوظ ٹھکانے بنا رکھے تھے جس کی وجہ سے روس کو ماریوپول شہر کا کنٹرول حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا تھا تاہم اب وہاں پر موجود 351 یوکرینی فوجیوں نے وہاں سے راہ فرار اختیار کرلی ہے جو بنکروں میں پناہ لیے بیٹھے تھے ۔

روس نے اسٹیل پلانٹ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے ہر قسم کی امداد پر پابندی عائد کر دی تھی اور پلانٹ پر مسلسل بمباری بھی کی جا رہی تھی۔روسی حکام کے مطابق پلانٹ کا انڈر گراؤنڈ موجود وہ حصہ جہاں یوکرین کے فوجیوں نے پناہ لے رکھی تھی وہ بھی مکمل طور پر روس کے کنٹرول میں آ چکا ہے۔

Related posts

مسعود پزشکیان ایک کروڑ 70 لاکھ ووٹ حاصل کرکے ایران کے صدر بن گئے

سیاست دانوں کے جھوٹ بولنے پر پابندی ؛ رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ

کنزرویٹیو پارٹی کی سابق وزیراعظم لز ٹرس بھی الیکشن میں ہارگئیں