روس نے یوکرین پر حملہ کردیا

روس نے گزشتہ روز یوکرین پر ایک بڑا حملہ کیا، روسی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز نے شہروں اور اڈوں کو فضائی حملوں یا گولہ باری سے نشانہ بنایا، یوکران کی حکومت نے کہا کہ روسی ٹینک اور فوجی ایک “مکمل پیمانے پر جنگ” کے لیے سرحد پار کر گئے اورشہریوں کو ٹرینوں اور گاڑیوں تک میں نشانہ بنایا جس سے بڑے پیمانے پر افرادہلاک ہوئے ۔

روس نے بین الاقوامی دباؤ کی پرواہ نہ کرتے ہوئے یوکرین پر حملہ کر دیا۔ اس نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہوئے زمینی اور فضائی کارروائیاں کیں، یوکرائنی ایئربیس اور فضائی دفاعی نظام کو تباہ کیا۔اس دوران 10 شہری بھی مارے گئے۔ یوکرین نے 50 روسی فوجیوں کو ہلاک کرنے اور جوابی کارروائی میں سات طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

افغانستان پر سوویت حملے کے بعد سے ماسکو کی یہ سب سے زیادہ جارحانہ کارروائی ہے – روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے دیگر تمام ممالک کو دھمکی دی ہے کہ جو مداخلت کرنے کی کوشش کرے گا تو وہ نتائج بھگتے گا جو اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے۔

یوکرین کے دارالحکومت میں سائرن بج رہے تھے، وہاں اور دوسرے شہروں میں بڑے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، اور لوگ ٹرین اسٹیشنوں پر جمع ہو کر سڑکوں پر نکل آئے، ۔

نیٹو اتحاد کے سربراہ نے کہا کہ “جنگ کی وحشیانہ کارروائی” نے پورے یورپ کےامن کو تہس نہس کر دیاہے ، عالمی رہنماؤں کے ایک گروپ نے بھی اس حملے کی مذمت کی، ان کا کہنا تھا کہ اس جنگ سے سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہو سکتا ہے، یوکرین کی جمہوری طور پر منتخب حکومت کو گرایا جا سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ اس جنگ کے پورے یورپ پر اثرات پڑیں گے کیونکہ یہ تنازعہ پہلے ہی عالمی مالیاتی منڈیوں کو ہلا رہا تھا اب سٹاک ڈوب گیاہے اور تیل کی قیمتیں ان خدشات کے درمیان بڑھ گئیں ہیں اب اس جنگ کے بعد اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو جائیں گیاس جنگ کا خمیازہ پورا یورپ بھگتے گا ۔

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے