روس اور یوکرین کی جنگ فرانسیسی صحافی فیڈرک لیکرک کی جان لےگئی

فرانسیسی صحافی فریڈرک لیکرک روس کے یوکرین کی بمباری حملے میں ہلاک ہو گیا،فرانسیسی صحافی مشرقی یوکرین سے شہریوں کو نکالنے والی گاڑی میں سوار تھے تاہم روسی فوج نے اسی گاڑی کو ہی ٹارگٹ کردیا ۔فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ٹویٹر پر لکھا کہ فریڈرک لیکرک امہوف جنگ کی حقیقت دکھانے کے لیے یوکرین میں تھے وہ روسی بمباری سے بچنے کے لیے بھاگنے پر مجبور شہریوں کے ساتھ ہوئے اور وہیں وہ اس حملے میں شدید زخمی ہوگئے اور بعد میں ان کی جان چلی گئی

فرانسیسی صحافی فریڈرک لیکرک بی ایف ایم ایل ایم ہاف لیکرک ٹیلی ویژن نیوز چینل کیلئے کام کر رہا تھا۔ 32 سالہ صحافی 24 فروری کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے اپنے دوسرے یوکرین رپورٹنگ کے دورے پر تھے ۔

فرانسیسی اور یوکرین کی وزارت خارجہ نے الگ الگ بیانات میں کہا کہ وہ یوکرین کے مشرق میں واقع شہر سیوروڈونٹسک کے قریب تھا (جو حالیہ ہفتوں میں روسی فوجیوں کی پیش قدمی کے باعث گولہ باری کا شکار ہے)۔وزیر خارجہ کیتھرین کولونا، جنہوں نے پیر کو کیف کا دورہ کیا، ٹویٹر پر کہا کہ انسانی ہمدردی کے مشن پر روسی بمباری سے اس وقت ہلاک ہو گئے جب وہ جنگ کے حالت سے دنیا کو باخبر رکھنے کے لیےاپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے تھے

Related posts

نیا اے سی 12 دن چلایا ؛بل 60 ہزار آگیا ؛ریحام خان تپ گئیں

بابر اعظم کے بعد وہاب ریاض نے بھی مبشر لقمان کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دے دیا

امریکہ میں پاکستانی انتخابات کی تحقیقات کی قرارداد ’ ہماری بڑی کامیابی‘ ہے:شہباز گل