روسی ائیرپورٹ پر گراؤنڈ کریو ممبر جہاز کے پہیوں کے نیچے آکر زخمی

کچھ عرصہ قبل ایک خاتون ائیرپورٹ پر گھاس کاٹتے ہوئے ہوائی جہاز کا پر لگنے سے انتقال کرگئی تھی اور آج ایک اور شخص ائرپورٹ پر تیزی سے دوڑتے جہاز کے پہیوں کے ہی نیچے آکر شدید زخمی ہوگیا – حال ہی میں غیر ملکی میڈیا کی جانب سے ایک ایسا واقعہ رپورٹ کیا گیا ہے ، دی سن کے مطابق روسی شہر یکاترنبرگ میں واقع ائیرپورٹ کولتسوو میں ایک ہوائی جہاز کی زد میں آ کر گراؤنڈ کریو ممبر بچ تو گیا ہے، تاہم زخمی ضرور ہو گیا ہے، 32 سالہ ریل مقامی ایئرپورٹ پر گراؤنڈ کریو ممبر کی ذمہ داریاں نبھا رہا تھا، کہ اسی دوران ایئر بس اے 230 کے فرنٹ لینڈنگ گیئر کی زد میں آ گیا۔

اورل ایئرلائنز کی زد میں آنے والے گراؤنڈ کریو ممبر کے حوالے ایئرلائن کی جانب سے باضابطہ ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ایئرلائن کے مطابق ایئر کرافٹ پارکنگ لاٹ سے جہاز کو ٹیکسنگ کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اسی دوران ورکر زد میں آ گیا، جبکہ ملازم کی ٹانگ زخمی ہوئی ہے۔موقع پر ایمبولینس بلوا لی گئی تھی، جہاں ملازم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔نیو یارک پوسٹ کے مطابق ریل کی ایک ٹانگ شدید متاثر ہوئی ہے، جبکہ مریض کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ جہاز اڑانے والے پائلٹ کو قصور وار سمجھتے ہوئے انویٹسی گیشن کمیٹی کی جانب سے نامعلوم پائلٹ کو فلائٹ سے اتار دیا گیا ہے، جبکہ لاپرواہی برتنے پر اس کے خلاف کرمنل کیس بھی بنا دیا گیا ہے۔

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی