نیکی کرنے کے لیے کوئی وقت اور جگہ مخصوص نہیں ہوتی یہ آپ کسی وقت کرسکتے ہیں -مگر کچھ نیک کام ایسے ہوتے ہیں کہ پوری دنیا ان کے اس کام کو سراہنے لگتی ہے اور ان کے اس کام پر میڈیا پر شئیر بھی کرتی ہے -ایسا ہی نیک کام ایک مسلمان لڑکے بلال حسن نے بھی کیا -جنھوں نے بھوکے افراد کو کھانا کھلانے کے مشن پر کام شروع کیا ،مگر ان افراد کی تعداد بڑھنے پر سب کے لیے کھانا تیار کرنا ان کے لیے مشکل ہوگیا تو انھوں نے ایسا کام کرڈالا جو ناقبل یقین اور ناقابل بیان ہے – لوٹن فوڈ بینک کے ایک ٹرسٹی 41سالہ بلال حسن نے روزے میں روزانہ5کلومیٹر دوڑ کر ایک فنڈ ریزنگ ویب سائیٹ کے ذریعے فوڈبینک کیلئے 1000 پاؤنڈ جمع کرلئے۔ انھوں نے کہا کہ فوڈ بینک کا انتظام چلانے میں دشواری پیش آرہی تھی اور میں اس کی مدد کرنا چاہتا تھا بلال حسین نے بتایا کہ اخراجات زندگی میں اضافے کی وجہ سے فوڈ بینک کا سہارا لینے والے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے، اس لئے ایمرجنسی کے ورکرز بھی فوڈ بینک ہی استعمال کرتے ہیں۔ انھوں نےکہا کہ میں زیادہ سے زیادہ رقم جمع کرنا چاہتا تھا تاکہ کوئی بھوکا نہ سوئے۔ انھوں نے بتایا رمضان المبارک سے کم وبیش ایک ماہ قبل فوڈ بینک کی ایک میٹنگ میں گزشتہ چند ماہ سے فوڈ بینک کو درپیش مشکلات پر غور کیا گیا جس پر مجھے محسوس ہوا کہ اس طرح تو پھر لوگ بھوکا سونا شروع ہوجائیں گے مجھے ایسا کیا کرنا چاہیے کہ ان بے کسوں کی مدد کرسکوں ، جس کے بعد میرے دماغ میں فوراً ہی آئیڈیا آیا۔ انھوں نے بتایا کہ اگرچہ ماہ رمضان المبارک میں دوڑنا ایک چیلنج ہے لیکن میں نے فنڈ جمع کرنے کیلئے یہ چیلنج قبول کیا، وہ روزہ افطار کرنے سے قبل کم وبیش ایک گھنٹہ دوڑ لگاتے تھے۔انھوں نے کہا کہ روزے میں دوڑ لگانے سے میں تھکن سے چکناچور ہوجاتا تھا لیکن اس دوران لوگوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا، جس سے مجھے تقویت ملی۔کمیونٹی کا جذبہ شاندار ہے اور لوگ میرے ساتھ دوڑ میں شامل ہوجاتے تھے، جس سے لوگوں کی محبت اور سپورٹ کا اظہار ہوتا ہے۔ اور اب الحمدللہ ہم اس قابل ہوگئے ہیں کہ سب بھوکے لوگوں کے لیے خوراک کا بندوبست کرسکیں
روزے میں دوسروں کی افطاری کے لیے پیسے جمع کرنے والا دنیا میں وائرل
19