کوئٹہ (آن لائن)اہل سنت و جماعت کے رہنما ذلفقار علی طارقی قادری ڈاکٹر محمد مزمل قادری سیاسی و سماجی رہنما محمد ظاہر لانگو نے ڈیرہ اللہ یار دورے کے موقع پر حاجی علی بخش کے گھر محفل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ مقدس کی آمد آمد ہے رمضان المبارک میں رحمتوں برکتوں کا
بارش ہوتا ہے یہ اس ماہ مقدس میں ہر انسان جدوجہد کوشش کرے اپنے رب کو راضی کرے روزہ تراویح مسلمانوں کے لیے ایک عظیم عبادت ہائے کچھ لوگ اس بابرکت گھڑیوں کو کچاریوں میں ضائع کر رہے ہیں انہیں چاہیے کہ بابرکت گاڑیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے آخرت کے لیے سامان اکٹھا کرے انہوں نے کہا کہ رمضان میں ٹی وی چینلوں پر گیم شوز اور نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ اور دیگر خرافات پر پابندی عائد کی جائے�، جیسے ہی رمضان المبارک شروع ہوتا ہے تو بلوچستان بھر میں کرکٹ ٹورنامنٹ اور مختلف ٹورنامنٹوں کے نام پر عظیم گھڑیوں کو برباد کرنے میں لگے ہوئے ہیں-
انتظامیہ اور حکومت وقت کو چاہیے کہ رات بھر کھلنے والے ٹورنامنٹ اور ہوٹلوں پر فل فور پابندی عائد کی جائے ان سے ماہ رمضان المبارک کا تقدس پامال ہوتا ہے یہ بابرکت گھڑیاں برباد کرنے کے لیے نئے نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ ذکر و اذکار میں مشغول رہیں نہ کہ کھیل کود میں اپنا قیمتی وقت ضائع کر یں ماہ رمضان المبارک میں اپنی اپنے والدین کے لیے خوب خوب ایصال ثواب اور دعائیں کرنی چاہیے ہم دعائیں کرنے کے بجائے پوری رات نائٹ شوز میں اپنا قیمتی وقت ضائع کر رہے ہیں ایسے موقع زندگی میں بار بار ملنے والے نہیں خدارا اپنی اور اپنے دوستوں کی اصلاح کریں-
حکومت ٹی وی چینلوں کو بھی پابند کریں ٹی وی پروگراموں میں جید علما کرام کو مدو کیا جائے تاکہ عوام تک مثبت پیغام پہنچ سکے علما کرام رمضان میں مذہبی و مسلکی ہم آہنگی کا فروغ رمضان نشریات کی اولین ترجیح ہونی چاہیے ساتھ ہی رمضان نشریات میں متنازع مسائل مسلکی بحث سے ہر ممکن اجتناب کیا جائے جبکہ رمضان نشریات کے میزبان ضروری دینی و مذہبی علم سے آراستہ ہوں علما کے علما کے بغیر دیگر دنیا داروں کو دین اسلام پر بات کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے-
رمضان کے دوران مقدس شخصیات اور مسالک کے ماننے والوں کا احترام ملحوظِ خاطر رکھا جائے سحر اور افطار کے اوقات میں گیم شوز اور دیگر غیر سنجیدہ پروگرامز نشر کرنے سے اجتناب کیا جائے نیز ماہ رمضان میں غیر اخلاقی غیر مناسب اشتہارات و پروگرام نشر کرنے پر پابندی لگائی جائے تاجر برادری ماہ مقدس میں دولت کی لالچ نہ کریں بلکہ غریب عوام کے لیے آسانیاں پیدا کریں خرد و نوش روز کے چیزوں کے استعمال انے والے قیمتوں کو بڑھانے کے بجائے ماہ مقدس کا خیال کرتے ہوئے قیمتوں میں کمی لائی جائے ،صرف عبادت نہیں بلکہ خدمت خلق میں بھی پیش پیش ہونا چاہیے صاحب حیثیت افطاری و سحری کے بندوبست بھی کریں تاکہ ہر شخص روزہ رکھ سکے افطاری کرانا ایک بہترین عمل ہے اس سے رب تعالی خوش ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکمران شاہ خرچیاں کو کنٹرول کر کے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کریں حکومت صرف اخباری بیانوں تک محدود نہ رہے –
رمضان میں ٹی وی چینلوں پر بے ہودہ گیم شوز پر پابندی کا مطالبہ
26