سنا کرتے تھے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں شیطان کو قید کردیا جاتا ہے مگر کچھ بے غیرت انسان شیطان کو بھی پیچھے چھوڑ گئے – شہر قائد کراچی میں ڈاکووں نے بے حسی اور بے شرمی کی انتہا کردی -رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں روزہ افطار کرتے ہوئے شہریوں کو لوٹ لیا-
نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں واقع ایل پی جی گیس کی دکان میں شہری روزہ افطار کرنے بیٹھے ہی تھے کہ اس دوران 3 مسلح ڈاکو دکان کے اندر داخل ہو گئے، ڈاکووں نے روزے داروں کو بھی نہ بخشا اور لوٹ مار شروع کر دی۔مسلح ڈاکو شہریوں سے 5 موبائل فون اور 30 ہزار روپے نقدی لے کر فرار ہو گئے، ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے 3 ڈاکو روزہ افطاری کے وقت شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے ہیں۔ان حالات کے پیچھے عوام کی بے حسی کے ساتھ ساتھ عدلیہ اور ھکومت کی ناہلی بھی واضح نظر آتی ہے -ڈاکو اسی لیے ایسی گری ہوئی حرکات بھی کرجاتے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ اس ملک میں کون انہیں پوچھے گا وہ بے شرم جو رب تعالیٰ سے نہیں ڈرتے وہ پولیس سے کیا خوف کھائیں گے ؟اور اگر پکڑے گئے تو مک مکا کرکے باہر آئیں گے اور پھر یہی حرام روزی کمائیں گے –
رمضان میں روزہ افطار کرتے شہری بھی لٹ گئے
13