رمضان المبارک 21 : یوم شہادت امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالبؑ

 شیر خدا ، داماد رسول ﷺ ، شوہر سیدہ خاتون جنت ؑ اور حسنین کریمیؑن کے بابا امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کا یوم شہادت آج  21 رمضان المبارک کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ۔ یوم علیؑ کی مناسبت  سے ملک بھر کی مساجد ، امام بارگاہوں میں مجالس کا سلسلہ جاری ہے اور جلوس نکالے جارہے ہیں جن میں  علماء  اور ذاکرین  حضرت علی علیہ السلام کی حیات مبارکہ اور اسلام کیلئے خدمات پر روشنی ڈالیں گے ۔ یوم علیؑ کی مناسبت سے لاہورکا مرکزی جلوس  مبارک حویلی سےبرآمد ہو چکا ہے جو شام 5بجےکربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پزید ہو گا۔

پنجاب میں  مجموعی طور پر  234 جلوس برآمد ہو رہے ہیں جبکہ صوبہ بھر میں 868 مجالس برپا ہوں گی  ۔ حفاظتی اقدامات کے طور پر ماتمی جلوسوں کی گزر گاہوں کو کنٹینرز لگا کر بند رکھا گیا ہے ، راستے میں آنے والے  کاروباری مراکز بھی بند رکھے گئے ی ۔ حضرت علی شیر خدا پر 19 رمضان المبارک کی صبح فجر کی نماز کے دوران سجدے کی حالت میں ابن ملجم نامی ملعون نے تلوار سے حملہ کیا

جس سے آپ شدید زخمی ہوگئے تھے اور 21 رمضان المبار ک کو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺکے یہ پیارے اپنے رب اور رسول کریمؐ کے دیدار اور ملاقات کے لیے اس جہان فانی سے رخصت ہوگئے

Related posts

حکومت کا 9 مئی کو خصوصی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ

داتا سرکار کے عرس کے موقع پر لاہور میں 7 ستمبر کو تعطیل کا اعلان

یکم مئی کو پورے ملک میں چھٹی ہوئی ؛مگر مزدور کام پر لگے رہے