رمضان المبارک میں مسجد نبویﷺ کا تقدس پامال کرنےوالے 6 پاکستانیوں کوسزا

سعودی عرب میں 26 رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ن لیگی حکومت کے دورہ کے دوران مسجد نبوی میں چور چور کے نعرے بلند کیے گئے تھے- جس کی وجہ سے مسجد نبوی کا تقدس پامال ہوا تھا اور پوری دنیا میں مسلمانوں کے جزبات بھی مجروح ہوئے تھے اب سعودی حکومت نے ان 6 افراد کو سزائیں سنادی ہیں- 3 افراد کو 10،10 سال قید جبکہ 3 افراد کو 8،8 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے اس کے عللاوہ 6 افراد کو 20،20 ہزار سعودی ریال جرمانہ بھی کیا گیا ہے اور ان کے موبائل فون بھی ضبط کر لیے گئے ہیں

 مسجد نبوی ﷺ کا تقدس پامال کرنے کے جرم میں سعودی حکام نے 6 پاکستانیوں کو سزائیں سنا ئیں تو مریم نوازایک بار پھر ٹویٹر پرسرگرم ہوگئیں نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن )مریم نواز کا کہنا ہے کہ اس سزا کا اصل مستحق عمران خان ہے کیونکہ وہ اس مکروہ پلاننگ کا ماسٹر مائنڈ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ایک صارف کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ “اس سزا کا اصل مستحق عمران ہے کیونکہ وہ اس مکروہ پلاننگ کا ماسٹر مائنڈ ہے، خیر سزا سے تو اب وہ نہیں بچ سکتا

Related posts

محرم میں امن و امان کیلئے خطرہ بننے والے شر پسندافراد کی فہرستیں طلب

سعودی عرب کا غیر قانونی حج کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ

روزے میں دوسروں کی افطاری کے لیے پیسے جمع کرنے والا دنیا میں وائرل