وفاقی حکومت ،فوج اور سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار جاری کردیئے ہیں۔تمام دفاتر ڈیڑھ بجے تک سرکاری امور نبٹائیں گے –
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک وفاقی سرکاری دفاتر صبحِ 7:30 سے 1:30 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ جمعہ کو ساڑھے سات بجے دوپہر 12 بجے تک آفس کھلے رہیں گے۔ سپریم کورٹ نے بھی رمضان المبارک کے لیے عدالتی اوقات کار جاری کردیئے ہیں جس کا نوٹی فکیشن سامنے آگیا ہے۔
رمضان المبارک میں سپریم کورٹ کے اوقات کار پیر سے ہفتہ صبح 8:30 سے 1:30 بجے تک ہوں گے، رمضان المبارک جمعہ کو سپریم کورٹ صبح8:30 سے 12 بجے تک کیسز پر سماعت کرے گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق انتہائی اہم نوعیت کے کیسز پر درخواست آفیشل اوقات کار کے ختم ہونے سے ایک گھنٹے تک وصول کی جائے گی، ان ہدایات پر سپریم کورٹ کی لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ رجسٹریز میں بھی پابندی کی جائے گی۔ تمام سرکاری دفاتر صبح ساڑھے 7 بجے سے ڈیڑھ بجے تک کھلے رہیں گے –