رضوان نے خواتین کے ساتھ سیلفی نہ بنوانے کی ٹھوس وجہ بیان کردی

اپنے پسندیدہ کرکٹر سے ذاتی طور پر ملنے کا موقع ملنا اور ان کے ساتھ تصویریں کھنچوانا ، بلا شبہ، کرکٹ شائقین کے لیے ایک خواب کی طرح ہوتا ہے۔

اور جب مرد حضرات کی مداح خاتون ہو تو لیجنڈ بھی خوشی خوشی سیلفی بنوانے کو تیار ہوجاتے ہیں ،لیکن پاکستانی سپر سٹار محمد رضوان کے ساتھ معاملہ الٹ ہے کیونکہ پاکستان کے بہت ہی پیارے کرکٹر محمد رضوان کو کبھی بھی ان کی کسی بھی تصویر میں کسی خاتون مداح کے ساتھ نہیں دیکھا گیا۔

قومی اسکواڈ کے وکٹ کیپر بلے باز نے آخر کار وجہ بتا دی کہ وہ کبھی خواتین کے ساتھ تصویریں کیوں نہیں بنواتے ۔ یہ انکشاف ایک انٹرویو کے دوران ہوا جو سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ خواتین کے بارے میں اتنا شرمیلا کیوں ہے، رضوان نے کہا: “یہ شرمندہ ہونے کے بارے میں نہیں ہے لیکن کچھ چیزیں ذاتی ہوتی ہیں اور ہر کھلاڑی کی اپنی ذاتی وجوہات ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ خواتین کی بہت عزت کرتے ہیں اور وہ “ماؤں اور بہنوں” کے ساتھ تصویر کھنچوانے کے عمل کو پسند نہیں کرتے ، ان کا کہنا تھا کہ ان کی نظر میں ماں اور بہنوں کی عزت بہت زیادہ ہے اور وہ خود کو اس قابل نہیں سمجھتے کہ ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں ۔

رضوان نے کہا، “ان خواتین کی قدر میرے لیے بہت زیادہ ہے اور میری خواہش ہے کہ وہ مائیں اور بہنیں جو میری مداح ہیں، ا ن کے انکار کے باعث ان سے ناراض نہ ہوں۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی