رضوان فارغ ؛ سرفراز احمد کی 4 سال بعد پلیئنگ الیون میں واپسی

پاکستان کو چیمپین ٹرافی جتانے والے سرفراز احمد 4 سال بعد قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے – محمد رضوان کی ٹیسٹ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد انہیں ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم میں وکٹ کیپر کے طور پر شامل کیا گیا ہے- سرفراز احمد کی 4 سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، سابق کپتان نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ جنوبی افریقا کے خلاف 2019 میں کھیلا تھا جہاں انہوں نے 10 کیچز کے ساتھ ففٹی بھی سکور کی تھی۔ ابھی تک سرفراز احمد نے 3 چوکوں کی مدد سے 22 گیندیں کھیل کر 16 رنز بنائے ہیں اور وکٹ پر موجود ہیں –

پلیئنگ الیون میں فاسٹ بولر میر حمزہ کی بھی 4 سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے وہ نسیم شاہ کے ان فٹ ہونے پر ٹیم میں واپس آئے ہیں ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان نے ابتک 4 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے ہیں -بابر اعظم 79 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں –

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے