رشی سونک نے وزیراعظم کے ساتھ پارٹی لیڈر کا عہدہ بھی چھوڑ دیا

دنیا بھر میں مہنگائی نے بڑے بڑے امیر ممالک کے پسینے چھڑوادیے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عوام کا اس پر سخت ری ایکشن آرہا ہے اور خلاف توقع الیکشن نتائج آرہے ہیں -ایسا ہی کچھ انگلینڈ کے حالیہ انتخابات میں ہوا اور حکومتی پارٹی یہ الیکشن بری طرح ہار گئی -اس شکست کے بعد رشی سونک نے وزیراعظم کے ساتھ پارٹی لیڈر کے عہدے سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔پارٹی شکست کے بعد رشی سونک نے10ڈاوئنگ سٹریٹ کے باہر الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئے لیڈر تک ذمے داری ادار کرتا رہوں گا، وزیراعظم بن کر معیشت کی بحالی کی کوشش کی،مہنگائی میں کمی آئی اور معیشت ترقی کر رہی ہے،ان کاکہناتھا کہ عوام کے غصے اور مایوسی کا احساس ہے، اس نقصان کی ذمے داری قبول کرتا ہوں۔مگر اس کی ایک وجہ ان کی جماعتوں کی اسرائیل کی بربریت کی حمایت بھی ہے کیونکہ لوگوں کا خیال ہے کہ اگر یہ حکومت اس طرح کھل کر اسرائیل کی حمایت نہ کرتی تو تو اتنی بڑی تعداد میں بے گناہ افراد نہ مارے جاتے -اب جو جو حکومت جہاں بھی ظلم کا ساتھ دے گی اسے عوام حکومت نہیں بنانے دے گی –

Related posts

مسعود پزشکیان ایک کروڑ 70 لاکھ ووٹ حاصل کرکے ایران کے صدر بن گئے

سیاست دانوں کے جھوٹ بولنے پر پابندی ؛ رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ

کنزرویٹیو پارٹی کی سابق وزیراعظم لز ٹرس بھی الیکشن میں ہارگئیں